مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان ميں گزشتہ 17گھنٹوں سے سکيورٹي فورسز اور طالبان شر پسندوں کے مابين جاري لڑائي پر قابو پا ليا گيا ہے اور تمام حملہ آورطالبان شر پسند ہلاک کردیئے گئے ہيں اس حملے کو گذشتہ دس سال ميں سب سے بڑي کارروائي کہا جارہاہے. افغان وزير داخلہ بسم اللہ محمدي کے مطابق کابل کے مختلف علاقوں ميں جاري جھڑپوں پر قابو پاليا گيا ہے اور 36 طالبان شرپسندوں سميت 47 افراد ہلاک ہوئے ، ان ميں 8 افغان سيکورٹي اہلکار اور 3 شہري شامل ہيں جبکہ افغان وزارت دفاع کے مطابق سيکورٹي فورسز نے36 طالبان شرپسندوں کو ہلاک کيا، آپريشن کے دوران ايک کو گرفتار کيا جبکہ 3 فوجي ہلاک اور 10 کے قريب زخمي ہوئے.اتوار کو ان حملوں ميں تين صوبوں ميں مغربي ممالک کے سفارتخانے، نيٹو کے صدر دفاتر اور افغانستان کي پارليمان کو بھي نشانہ بنايا گيا تھا.طالبان نے ان حملوں کو موسم بہار کي کارروائي کا آغاز قرار ديتے ہوئے ذمہ داري قبول کرلي ہے.
افغانستان
افغانستان ميںطالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائي مکمل/ 36 دہشت گرد ہلاک
مہر نیوز- 16 اپریل 2012ء: افغانستان ميں گزشتہ 17گھنٹوں سے سکيورٹي فورسز اور طالبان شر پسندوں کے مابين جاري لڑائي پر قابو پا ليا گيا ہے اور تمام حملہ آورطالبان شر پسند ہلاک کردیئے گئے ہيں۔
News ID 1578445
آپ کا تبصرہ